Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نیول اور ایئر ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نیول اور ایئر ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ
November 21, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا الوداعی دوروں کے سلسلے میں نیول، ایئر ہیڈ کوارٹرز اور کور ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کے دورے کئے۔ سپہ سالار نے مادر وطن کی بحری، فضائی اورزمینی سرحدوں کی حفاظت میں مصروف افسروں اور جوانوں کے جذبے کی تعریف کی۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی نیول ہیڈکواٹرز آمد پر سپہ سالار کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آرمی چیف سے نیول ہیڈ کوارٹرز میں پرنسپل سٹاف افسران کا تعارف کرایا گیا۔

آرمی چیف نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کے دوران سمندری سرحدوں کے تحفظ میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

جنرل قمرجاوید باجوہ الوداعی دورے پر ائیر ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کے بعد ائیر ہیڈ کوارٹرز کے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ملاقات ہوئی، جس میں سپہ سالار نے فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے والے شاہنیوں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے راولپنڈی کور ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ بھی کیا اور یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔