Friday, April 19, 2024

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے اقدامات پر اظہار اطمینان

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے اقدامات پر اظہار اطمینان
February 9, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے بلوچستان میں دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ شہدا نے دہشتگرد حملے پسپا کیے اور دفاع یقینی بنایا، غازیوں نے دہشتگردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

شرکاء کو پاکستان میں عدم استحکام کے درپے قوتوں کا مقابلہ کرنے کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، فورم کو ملکی سلامتی صورتحال بالخصوص بلوچستان میں حالیہ واقعات اور ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنےکےاقدامات پربریفنگ دی گئی۔  

شرکا کا کہنا تھا کہ شہدا نے دہشت گردوں کامقابلہ کرتے ہوئےملکی دفاع کویقینی بنایا، شہدا اورغازیوں نےدہشت گردوں کابھاری جانی ومالی نقصان کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہشتگردی کےخلاف جنگ میں طویل سفرطےکیا ہے، مسلح افواج نےقوم کی حمایت سےہرقسم کی دہشت گردی کو ناکام بنایا۔

اُنہوں نے دشمن قوتوں کےخلاف اقدامات اور فارمیشنزکی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ان گنت قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن خراب کرنے والوں کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔