Sunday, September 8, 2024

امریکی کماںڈر جنرل مائیکل کریلا کی جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر ہونے پر مبارکباد

امریکی کماںڈر جنرل مائیکل کریلا کی جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر ہونے پر مبارکباد
December 2, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کریلا کی ویڈیو کانفرنس ہوئی۔

اعلامیہ کے مطابق امریکی کماںڈر جنرل مائیکل کریلا نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔

سینٹ کام کے مطابق دونوں فوجی سربراہان نے مل کر کام کرنے کا عزم دہرایا۔ گفتگو میں پاک امریکا سکیورٹی تعاون کی کاوشوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔