Friday, March 29, 2024

آرمی چیف جنرل عاصم منیر پہلے غیرملکی دورہ پر سعودی عرب پر پہنچ گئے، یو اے ای بھی جائینگے

آرمی چیف جنرل عاصم منیر پہلے غیرملکی دورہ پر سعودی عرب پر پہنچ گئے، یو اے ای بھی جائینگے
January 5, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل عاصم منیر 10 جنوری تک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورہ پر ہیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر 4 سے 10 جنوری تک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں وہ دونوں برادر ممالک کی سینئر قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں دوطرفہ برادرانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ فوج اور سکیورٹی سے متعلق دوطرفہ تعلقات پر بھی بات کی جائے گی۔

سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر سے ملاقات کرکے اچھا لگا۔ دونوں برادر ممالک کے مابین تذویراتی شراکت داری پر توجہ مرکوز کی گئی۔

سعودی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دوطرفہ فوجی اور دفاعی تعلقات کا تفصیلی جائزہ اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔