Thursday, May 2, 2024

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
January 9, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کے تاریخی علاقے العلا میں ولی عہد نے آرمی چیف کا روایتی خیمے میں استقبال کیا۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے، فوجی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد بھی دی۔