ریاض (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض الرویلی سے ملاقات ہوئی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور جنرل فیاض الرویلی کے درمیان ملاقات میں پاک سعودی دفاعی اور فوجی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی وزارت دفاع کا دورہ بھی کیا، گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ سعودی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی نے استقبال کیا۔
آرمی چیف کی سعودی بری افواج کے کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل فہدالمطیرسے بھی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔