Thursday, May 2, 2024

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی اماراتی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات ودفاعی امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی اماراتی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات ودفاعی امور پر تبادلہ خیال
January 10, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا، یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

شیخ محمد بن زاید نے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ اماراتی آرمی چیف اور مشیر قومی سلامتی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ آرمی چیف 4 جنوری سے 10 جنوری تک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔