Saturday, September 21, 2024

بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، آرمی چیف

بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، آرمی چیف
December 10, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دو روزہ دورہ بلوچستان کے دوران کوئٹہ اور تربت کا دورہ کیا، یادگارشہداء پر حاضری بھی دی۔ آپریشنل، تربیتی اور فارمیشن کے دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا دورہ 2 دن رہا، پہلے دن آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کورہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا اور یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور جنوبی بلوچستان نے آپریشنل، تربیتی اور فارمیشن کے دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

سپہ سالار نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ، اسکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نوجوان افسران، انسٹرکٹرز سے بات چیت کی، سپہ سالار نے مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ مہارت پر توجہ مرکوز رکھنے کا مشورہ دیا۔

آرمی چیف کو جنوبی بلوچستان میں سلامتی اُمور، محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر سپہ سالار نے کہا صوبے میں پائیدار امن سے سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

آرمی چیف قبل ازیں آرمی چیف کی کوئٹہ آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے استقبال کیا۔