Friday, May 17, 2024

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیف آف جنرل اسٹاف آذربائیجان کا دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیف آف جنرل اسٹاف آذربائیجان کا دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
May 23, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آذربائیجان کے پہلے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل کریم ولیئیف نے منگل کو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

 

ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فوجی اور پیشہ ورانہ امور میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔