Saturday, April 20, 2024

آرمی چیف اور بیلجیئم کی قیادت کا باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

آرمی چیف اور بیلجیئم کی قیادت کا باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
February 18, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورہ پر بیلجیئم کی وزیر دفاع مسز لوڈیوائن ڈیڈونڈر، بیلجیئم کے چیف آف ڈیفنس ایڈمرل مائیکل ہوفمین اور بیلجیئم بری فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل پیئر جیرارڈ سے ملاقاتیں ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، بیلجیئم کی قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا۔

بیلجیئم قیادت نے کہا پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کے لیے مخلصانہ کوشیں قابل قدر ہیں، پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں وسعت کے لیے پرعزم ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان بیلجیئم کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

دونوں اطراف سے افواج کی سطح پر دفاعی پیداوار، تربیت، انسداد دہشت گردی، انٹیلی جنس تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔