Friday, April 19, 2024

آرمی چیف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، بنوں آپریشنز کے دوران زخمی ہونے والے افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا

آرمی چیف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، بنوں آپریشنز کے دوران زخمی ہونے والے افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا
December 21, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں آپریشنز کے دوران زخمی ہونے والے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی، آرمی چیف کچھ دیران کے ساتھ رہے اور ان کی خیریت دریافت کی۔

آرمی چیف عاصم منیر نے افسروں اورجوانوں کے بلند جذبے اور حوصلے کو سراہا۔

اُنہوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران افسروں اورجوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کی۔