Wednesday, May 8, 2024

آر ایس ایس کے غنڈوں نے مسکان سے اپنی مرضی کی پریس کانفرنس بھی کرا لی

آر ایس ایس کے غنڈوں نے مسکان سے اپنی مرضی کی پریس کانفرنس بھی کرا لی
February 9, 2022 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) آر ایس ایس کے غنڈوں نے مسکان خان اور اس کے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا۔ اپنی نگرانی کے دوران اس کے منہ میں اپنے الفاظ ٹھونس کر پریس کانفرنس بھی کرا لی۔

آر ایس ایس کے غنڈے حجاب پر پابندی کےخلاف لڑنے والی مسکان کو دباؤ میں لے آئے۔ فیصلہ آنے سے پہلے ہی کرناٹکا ہائیکورٹ کے فیصلے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی۔

آر ایس ایس کے غنڈوں نے مسکان خان کو اسلام علیکم بھی نہ کہنے دیا اور مجبوراً مسکان نے سب کو نمستے کہا۔ پریس کانفرنس کے دوران کالج انتظامیہ اور آر ایس ایس کے لوگ مسکان خان کو بار بار ان کی مرضی کی باتیں کرنے پر مجبور کرتے رہے۔

آخر میں مسکان خان کو یہ کہنا ہی پڑا کہ وہ نہ تو کالج انتظامیہ اور نہ ہی اسے ڈرانے دھمکانے والے کسی شخص کیخلاف کو ایکشن کرنا چاہتی ہے۔