Thursday, March 28, 2024

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے پاک فضائیہ کا نیا ملی نغمہ جاری

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے پاک فضائیہ کا نیا ملی نغمہ جاری
February 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے پاک فضائیہ کا نیا ملی نغمہ جاری کردیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 3 برس مکمل ہونے پر اس میں حصہ لینے والے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نیا ملی نغمہ کیا۔

نغمہ ملک کے مایہ ناز گلوکار ساحر علی بگا نے گایا ہے جبکہ اس کی عکسبندی پاکستان کے معروف ہدایت کار زوہیب قاضی نے کی ہے۔