Tuesday, April 23, 2024

آپریشن ردالفساد کے پانچ سال مکمل، ملک دشمنوں کے خلاف کامیاب آپریشنز سے پاکستان امن کا گہوارہ بنا

آپریشن ردالفساد کے پانچ سال مکمل، ملک دشمنوں کے خلاف کامیاب آپریشنز سے پاکستان امن کا گہوارہ بنا
February 22, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آپریشن ردالفساد کے پانچ سال مکمل ہو گئے۔ دہشت گردی اور ملک دشمنوں کے خلاف کامیاب آپریشنز سے پاکستان امن کا گہوارہ بنا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں شہدا کی قربانیوں اور عوام کے عزم اور جرات کو سلام پیش کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آج آپریشن ردالفساد کو 5 سال مکمل ہو گئے۔ آپریشن ردالفساد کا مقصد دو دہائیوں کی طویل جنگ کے بعد حاصل کیے گئے فوائد کو مربوط بنانا اور دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آپریشن رد الفساد کا اہم ترین مقصد پاکستانی عوام کی سیکیورٹی یقینی بنانا تھا۔ آپریشن ردالفساد کی کامیابیاں صرف شہدا کے خون اور عوام کے عزم سے ممکن ہو سکیں۔