Saturday, April 27, 2024

آپ تشدد کرنا چاہتے ہیں تو کریں ہم تیار ہیں، شیخ رشید

آپ تشدد کرنا چاہتے ہیں تو کریں ہم تیار ہیں، شیخ رشید
May 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - شیخ رشید نے رانا ثنا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا آپ تشدد کرنا چاہتے ہیں تو کریں ہم تیار ہیں۔

 راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا ہے ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں، جتنے مقدمے بنانے ہیں بنا لیں۔ ہمارا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔ ضمانتوں پر موجود لوگ ڈرانے کی کوشش نہ کریں۔

انہوں نے کہا عمران خان کو اتارنے کا ایجنڈا انٹرنیشنل تھا۔ دو ووٹوں پر قائم حکومت کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔ عمران خان 20 مئی کے بعد لانگ مارچ کی کال دیں گے۔

واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ نے شیخ رشید سے خونی لانگ مارچ کے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا بیان واپس نہ لیا تو گھر سے نہیں نکلنے دوں گا۔ جو کہتا تھا جیل میرا سسرال ہے اس نے کل ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی۔ ان کے برگر شاید یہی زبان سمجھتے ہیں۔