Thursday, April 25, 2024

آپ نیوٹرل نہیں ہو سکتے، اچھائی یا برائی کے ساتھ ہوتے ہیں، وزیراعظم کا کمالیہ میں خطاب

آپ نیوٹرل نہیں ہو سکتے، اچھائی یا برائی کے ساتھ ہوتے ہیں، وزیراعظم کا کمالیہ میں خطاب
March 26, 2022 ویب ڈیسک

کمالیہ (92 نیوز) - وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آپ نیوٹرل نہیں ہو سکتے، اچھائی یا برائی کے ساتھ ہوتے ہیں۔

کمالیہ میں خطاب کرتے ہوئے بولے حکومت جانا معمولی بات ہے، چاہے جان چلی جائے وہ چوہوں کو نہیں چھوڑیں گے، یہ چاہتے ہیں حکومت گرانے کے بعد نیب کو ختم کریں، جیسے ہی کرپشن کیسز ختم ہوئے نواز شریف بھاگا بھاگا واپس آئے گا، الیکشن کمیشن پہلے ہی اس کے کنٹرول میں ہے، عدلیہ پر حملے کرکے ساتھ ملا رہا ہے، اگلا حملہ فوج پر ہوگا۔

عمران خان نے مولانا کو پھر ڈیزل، زرداری کو بیماری اور شہباز کو چیری بلاسم کا لقب دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف عدلیہ کوتقسیم کررہے ہیں، الیکشن کمیشن پہلے ہی اس کے کنٹرول میں ہے، یہ ہمیشہ فوج پربالادستی چاہتا ہے اسی لیے اس کی کسی آرمی چیف سے نہیں بنی۔

وزیراعظم عمران  خان  نے کہا یہ کرپٹ ٹولہ کہہ رہا ہے کہ وہ اقتدارمیں آکرسب سے پہلے نیب کو ختم کریں گے، انہوں نے کہا حکومت تومعمولی چیزہے ان کی جان بھی چلی جائے وہ انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعظم نے کہا تین کٹھ پتلیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی شکلیں دیکھ کرعوام پھران کے ساتھ آگئے ہیں، لوگوں کو خوف ہے کہ تینوں دوبارہ نہ آجائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دوسرے ملکوں سے تعلقات اچھے رکھنے اور بوٹ پالش کرنے میں بہت فرق ہے، ان لوگوں کے پیسے باہر پڑھے ہیں اس لیے یہ خارجہ پالیسی بہتر ہونے نہیں دیتے۔