Saturday, April 27, 2024

آپ کس سائفر کی چوری کی بات کر رہے ہیں؟ مجھے ایک کاپی ملی تھی، عمران خان

آپ کس سائفر کی چوری کی بات کر رہے ہیں؟ مجھے ایک کاپی ملی تھی، عمران خان
October 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سائفر کی ماسٹر کاپی دفتر خارجہ میں موجود ہے، اس کی کاپی صدر اور سپیکر کو بھجوا دی گئی۔

سوموار کے روز 92 نیوز کے پروگرام ہارڈ ٹاک پاکستان میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کس سائفر کی چوری کے بارے میں بات کر رہے ہیں، مجھے ایک کاپی موصول ہوئی تھی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آڈیو لیکس میں وزیراعظم ہاؤس کی سیف لائنز ٹیپ کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے فون ٹیپ ہو رہے ہیں۔ اب میں معاملات کو خفیہ رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اس الیکشن کمشنر کی موجودگی میں شفافیت ناممکن ہے جو ن لیگ کا جیالا لگتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ پر پاکستان کا تاریخی اجتماع ہوگا۔