آوران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلہ میں 3 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (92 نیوز) - سکیورٹی فورسزنے بلوچستان کے علاقے آوران میں دہشت گردوں کی موجودگی پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ دہشت گرد تربت، آوران اور گردونواح میں کارروائیوں میں ملوث تھے۔
پاک فوج بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے۔