Tuesday, April 16, 2024

آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی

آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی
September 18, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔

ملکہ کی آخری رسومات سو سے زائد سینما گھروں اور دیگر جگہوں پر بڑی اسکرین پر دکھائی جائیں گی۔ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والوں کی فہر ست جاری کردی گئی ہے۔

فہرست کے مطابق روس اور شمالی کوریا کے صدر شرکت نہیں کر سکیں گے۔ دنیا بھر سے سیکڑوں رہنماؤں اور شاہی خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔ امریکی صدر جوبائیڈن ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لندن پہنچ گئے۔ ریاست کے سربراہان کو ایک یا دو افراد کے ساتھ مدعو کیا گیا ہے۔

ادھر ویسٹ منسٹر ہال میں ملکہ کے آٹھ پوتے پوتیوں نے ملکہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہزادہ ولیم اور ہیری بھی ملٹری یونیفارم میں موجود تھے۔ برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور شہزادہ ولیم ویسٹ منسٹر ہال کے باہر کھڑے افراد کو ملنے پہنچے۔ بادشاہ اور شہزادے نے شہریوں سے مصحافہ کیا۔