Thursday, April 25, 2024

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس، اسحاق ڈار کی حاضری معافی کی درخواست منظور

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس، اسحاق ڈار کی حاضری معافی کی درخواست منظور
October 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - آمدن سے زائد اثاثہ جات نیب ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی حاضری معافی کی درخواست منظور ہو گئی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیل نے استدعا کی کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف میٹنگ میں شرکت کے لیے امریکہ گئے ہیں۔ اسحاق ڈار کو آج کی پیشی سے معافی دی جائے۔ اسحاق ڈار کی جانب سے دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے۔ کیس کی مزید سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔