Friday, September 20, 2024

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں تیرہ دسمبر تک توسیع

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں تیرہ دسمبر تک توسیع
November 30, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں تیرہ دسمبر تک توسیع ہو گئی۔

سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عثمان بزدار احتساب عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت احتساب عدالت میں تفتیشی افسر نے بیان دیتے ہوئے کہا نیب نے عثمان بزدار کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیئے ہیں۔ نیب کو ابھی عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔

احتساب عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 13 دسمبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر انکوائری کا ریکارڈ طلب کر لیا۔