Saturday, September 21, 2024

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کے لئے کارروائی شروع

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کے لئے کارروائی شروع
December 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی۔

نیب نے اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کے لیے پنجاب کے مختلف اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا۔ نیب ذرائع کے مطابق عدالت کے حکم پر اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اثاثہ جات میں پراپرٹی، مختلف  بینک اکاؤنٹس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس بند کر دیا گیا تھا۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے اسحاق ڈار کی بریت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ نیب ریفرنس نئی ایکٹ کے تحت ہمارا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔ عدالت نے ریفرنس نیب کو واپس بھیجوا دیا تھا ۔

نیب کی جانب سے اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کے خلاف دسمبر 2017 میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا رضوی نامزد تھے۔