Friday, March 29, 2024

آل پاکستان ہومو ایسوسی ایشن جو بھی کیس لے کر آئے ناکام ہوئے، فیاض چوہان

آل پاکستان ہومو ایسوسی ایشن جو بھی کیس لے کر آئے ناکام ہوئے، فیاض چوہان
August 7, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے آل پاکستان ہومو ایسوسی ایشن جو بھی کیس لے کر آئے ناکام ہوئے۔

ڈی جی پی آر کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان باہر سے جو پیسے لیتے تھے وہ فارن فنڈنگ ہے ۔ اسامہ بن لادن سے پیسے لے کر مسلم لیگ ن نے جو بینظیر کے خلاف کمپین چلائی وہ فارن فنڈنگ تھی ۔ اگر ممنوعہ فنڈنگ کیس میں کوئی سمجھتا ہے عمران خان کو نا اہل ڈکلیئر کر دیا جائے گا تو یہ اس کی بھول ہے۔ حلف نامے اور سرٹیفیکیٹ میں فرق ہوتا ہے۔ لوٹ مار ایسوسی ایشن کے تمام منصوبے ناکام ہونگے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے پرویز آلہی کی دس روزہ کارگردگی بتاتے ہوئے کہا کہ پہلا کارنامہ نکاح نامے میں ختم نبوتﷺ کا حلف نامہ شامل کیا۔ ریسکیو 1122 کا دائر کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ میڑک اور انٹر میڈیٹ میں قرآن پاک سو نمبر کا پرچہ شامل کیا گیا ہے ۔ سیلاب زدگان کے علاقوں میں شہید ہونے والوں کو آٹھ آٹھ لاکھ روپے اور ان کےنقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔ پنجاب کے تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسی کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔