Thursday, March 28, 2024

آج شام سے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوجائے گی، شیخ رشید

آج شام سے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوجائے گی، شیخ رشید
October 16, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ آج شام سے حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہوجائے گی۔

اتوار کے روز راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات بند گلی کی طرف جارہے ہیں، امید ہے عمران خان آئندہ اتوار تک مارچ کی کال دے دیں گے۔ لانگ مارچ کے ردعمل میں ایک بھی لاش گری تو حکومت کو بھاگنے کے لیے جگہ نہیں ملے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ جو کام رانا ثناء اللہ نے کریا وہ گنڈا سنگھ بھی نہیں کرسکتا تھا۔ ملک کی سلامتی کے لیے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آج چور چور قومی نعرہ ہے، آپ باہر نہیں نکل سکتے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ بین الاقوامی تنظیمیں تسلیم کرتی ہیں کہ پاکستان کی ایٹمی قوت محفوظ ہے، پوری دنیا نے مانا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ ایٹمی اثاثوں بارے وزیراعظم اور وزیرخارجہ نے ہلکا پھلکا بیان دیا۔