Thursday, May 9, 2024

آج رات مینار پاکستان میں حقیقی آزادی کا جنازہ پڑھا جائے گا،، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب

آج رات مینار پاکستان میں حقیقی آزادی کا جنازہ پڑھا جائے گا،، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب
March 25, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج رات مینار پاکستان میں حقیقی آزادی کا جنازہ پڑھا جائے گا۔

اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ فتنے، فسادی اور دہشت گرد سے حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آ گیا ہے، آج جلسے میں آپ اپنی فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ چوری پر روشنی ڈالیں، قوم کو بتائیں چار سال صرف مہنگائی، بے روزگاری اور تباہی کی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو لوٹا، جس نے تباہی اور تقسیم کی دلدل میں ڈالا ہو وہ نکال نہیں سکتا وہ صرف فراڈیا اور دہشت گرد ہوتا ہے۔۔

انہوں نے کہا کہ ‏وہ حقیقی آزادی جو جانور نیوٹرل، جنرل باجوہ کی تا حیات ایکسٹنشن سے لے کر شہباز شریف سے ہوتی ہوئی محسن نقوی اور امریکہ سے معافیوں تک پہنچی ہے، آج حقیقی طور پر دفن ہو چکی ہے جس کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا، فتنے، فسادی اور دہشت گرد سے حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آ گیا ہے۔