Friday, April 26, 2024

آج پاکستان کو اندرونی، بیرونی اور جغرافیائی محاذ پر بہت مشکلات کا سامنا ہے، چودھری شجاعت حسین

آج پاکستان کو اندرونی، بیرونی اور جغرافیائی محاذ پر بہت مشکلات کا سامنا ہے، چودھری شجاعت حسین
August 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے آج پاکستان کو اندرونی، بیرونی، نظریاتی اور جغرافیائی محاذ پر بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے 75 ویں  یوم آزادی  کے موقع پر پیغام میں کہا ہمیں یہ ہر گز نہیں بھولنا چاہئے کہ آج پاکستان کو اندرونی، بیرونی، نظریاتی اور جغرافیائی محاذ پر بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔ ہمیں اس عزم کا عہد کرنا ہو گا کہ ہم نے ملک کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنا ہے تاکہ آئندہ 14 اگست پر ہم بتا سکیں کہ ہم نے ملک کیلئے کیا کچھ کیا ہے۔

چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا ہے ملکی سلامتی و ترقی میں افواج پاکستان کا بہت بڑا کردار ہے۔ ملکی سلامتی کیلئے افواج پاکستان کے کام میں ہمیں ان کا ہاتھ بٹانا ہو گا۔

ان کا مزید کہنا ہے ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے اہل سیاست، صحافت سمیت پوری قوم کو اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کو پیچھے رکھ کر اپنا اپنا مثبت کردار کرنا ہو گا۔