Sunday, May 5, 2024

آج کی سماعت بہت اہم تھی، سارے ادارے مفلوج ہوگئے سب کی امید عدلیہ ہے، شبلی فراز

آج کی سماعت بہت اہم تھی، سارے ادارے مفلوج ہوگئے سب کی امید عدلیہ ہے، شبلی فراز
February 24, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنماء تحریک انصاف شبلی فراز کا کہناہے کہ ، آج کی سماعت بہت اہم تھی، آج جب سارے ادارے مفلوج ہو گئے ہیں، سب کی امید عدلیہ ہے۔

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کل مریم نواز نے ججز کا نام لے کر تنقید کی، وہ جان بوجھ کر ججز کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ہمارا کوئی جج فیورٹ نہیں ہے، جو بھی ججز آجائیں ہمیں اعتراض نہیں ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آئین کی بالا دستی برقرار رہے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔ آپ کرکٹ کی طرح اپنی پسند کے ایمپائر لگائیں، ہمارا کوئی جج فیورٹ نہیں ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت سپریم کورٹ جو مقدمہ سن رہی ہے وہ تاریخ کا اہم مقدمہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آئین کی بالا دستی برقرار رہے، الیکشن کمیشن کی جو آئینی ذمہ داری ہے وہ کریں۔

پی ٹی آئی رہنماء فیصل چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف آئین کی بالا دستی چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں اگلے ہفتے میں یہ کیس مکمل ہو جائے تاکہ ہیجان کی کیفیت ختم ہو۔ ہم آئین و عوام کا مقدمہ سپریم کورٹ کے سامنے رکھیں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ پہ مکمل اعتبار ہے، ججز کے خلاف ہرزہ سرائی کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ شعیب شاہین نے کہا کہ سوال صرف یہ ہے کہ کون اتھارٹی ہے جو انتخابات کی تاریخ دے سکتا ہے۔