Friday, April 26, 2024

آج کل سب ٹیپ ہو رہا ہے اس لیے پارٹی کو بھی لانگ مارچ سے متعلق کچھ نہیں بتایا، عمران خان

آج کل سب ٹیپ ہو رہا ہے اس لیے پارٹی کو بھی لانگ مارچ سے متعلق کچھ نہیں بتایا، عمران خان
October 10, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - عمران خان کا کہنا ہے آج کل سب ٹیپ ہو رہا ہے اس لیے پارٹی کو بھی لانگ مارچ سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

راولپنڈی میں کارکنوں کی تقریب حلف برداری سےخطاب کرتے ہوئے عمران خان نے واضح کیا کہ مارچ کی پلاننگ کر رہا ہوں، ہمیں پتہ ہے کہ انہوں نے کیا کرنا ہے انہیں نہیں پتہ ہم نے کیا کرنا ہے؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہمارے فون ٹیپ کیے گئے، ہمارے نوکروں کو خریدنے کی کوشش کی گئی، میری حمایت کرنے پر لوگوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے یہ صرف چاہتے ہیں ہم اس حکومت کو تسلیم کر لیں، قوم کبھی ان چوروں کو تسلیم نہیں کرے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ نیب قوانین سے ڈاکو طاقت ور ہو گا اور بری ہو گا، سوال اٹھایا کہ یہ جو 4 محل لندن میں بنائے ہیں ان کے پیسے کہاں سے آئے؟ اسحاق ڈار کے اثاثے 80 کروڑ میں کیسے بدلے، یہ سارے یہاں سے لندن بھاگ جاتے ہیں،  ایسا لگتا ہے یہ سارے لندن میں پیدا ہوئے ہیں۔