Saturday, April 20, 2024

آڈیولیکس، وفاقی کابینہ کی عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کی منظوری

آڈیولیکس، وفاقی کابینہ کی عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کی منظوری
October 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - آڈیو لیکس پر وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دے دی۔

ڈپلو میٹک سائفر آڈیو لیکس پر حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، وفاقی کابینہ نے قانونی کارروائی کے لیے باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان، ان کے ساتھی وزراء اور سابق سیکرٹری سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر اعظم خان کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی۔ اس حوالے سے کابینہ نے ایف آئی اے کے ذریعے تحقیقات اور قانونی کارروائی کی بھی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ نے 30 ستمبر کو کمیٹی تشکیل دی تھی، کابینہ کمیٹی نے یکم اکتوبر کو اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی، کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کے لئے پیش کیا گیا۔

کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جس کے قومی مفادات پر سنگین مضر اثرات ہیں، قانونی کارروائی لازم ہے، ایف آئی اے سینیئر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے، ایف آئی اے انٹیلی جنس اداروں سے بھی افسران اور اہلکاروں کو ٹیم میں شامل کر سکتی ہے۔