اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا آڈیو لیکس میں کسی ملکی یا غیرملکی ایجنسی کا کردار نہیں۔
پروگرام مقابل میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند افراد نے پیسوں کے لالچ میں یہ کام کیا، جس کی تحقیقات جاری ہیں اور سمت کا تعین ہوچکا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا عمرانی فتنے کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا، ان کیخلاف حکمت عملی بنا لی۔ کوئی شرارت کی تو حکومت کو آسانی ہوجائے گی، عمران خان سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔
وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے وارنٹ کیلئے چار سال پرانے کیس کا ریکارڈ ٹمپر اور عدالت کو گمراہ کیا گیا، ذمہ دار افسران کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے۔