Thursday, April 25, 2024

آڈیو لیکس کی تحقیقات کا آغاز کرکے حکومت نے اچھا کام کیا، صدر عارف علوی

آڈیو لیکس کی تحقیقات کا آغاز کرکے حکومت نے اچھا کام کیا، صدر عارف علوی
October 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - صدر عارف علوی آڈیو لیکس کی تحقیقات کا آغاز کرکے حکومت نے اچھا کام کیا۔

جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن ختم کرنے کے لیے نیب کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کاحق ملنا چاہیے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ سیلاب اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ، متاثرین کی مدد کے حوالے سے افواج پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان شدید متاثر ہورہا ہے۔ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، سائبر ورلڈ کے حوالے سے ہماری پالیسیاں کمزور ہیں، سائبرپاور میں چھوٹے چھوٹے ممالک بھی پاکستان سے آگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانی کے ذخیرہ کے لیے ملک کو مزید ڈیمز کی ضرورت ہے، حکومت کو فصلوں کی انشورنس پر بھی توجہ دے۔ پاکستان میں دو کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، شرح خواندگی بڑھانے کے لیے آن لائن ایجوکیشن کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

عارف علوی مزید بولے کہ چین پاکستان کا عظیم دوست ہے پاک چائنہ اکنامک کوریڈور اس کی بہترین مثال ہے، امریکا سے بھی پاکستان کے تعلقات بہتر ہورہے ہیں، یورپ کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات مزید بہتر اور ایکسپورٹ بڑھانا چاہتے ہیں۔

صدر عارف علوی کے خطاب کے دوران ایوان میں بدنظمی دیکھنے میں آئی اور احتجاج بھی کیا گیا، حکومتی ارکان پارلیمنٹ سے چلے گئے۔