Tuesday, April 23, 2024

آڈیو لیکس کمیٹی کا پہلا اجلاس، سرکاری دفاتر پر سائبر حملے روکنے کیلئے سفارشات پر غور

آڈیو لیکس کمیٹی کا پہلا اجلاس، سرکاری دفاتر پر سائبر حملے روکنے کیلئے سفارشات پر غور
October 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں آڈیو لیکس کمیٹی کا پہلا اجلاس ختم ہو گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، شیری رحمان ، مریم اورنگزیب، سید امین الحق شریک ہوئے۔ اسکے علاوہ اجلاس میں آئی ایس آئی ،آئی بی اور کابینہ سیکریٹری کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

کمیٹی اجلاس میں سرکاری دفاتر پر سائبر حملے روکنے کیلئے سفارشات پر غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے نیشنل سکیورٹی اجلاس کی سفارش پر آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی کو 7 روز کے اندر وزیر اعظم ہاؤس کی سائبر سکیورٹی بریچ کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔