Thursday, April 25, 2024

آڈیو لیکس کے معاملے پر ہائی پاور کمیٹی بنا رہا ہوں ، شہباز شریف

آڈیو لیکس کے معاملے پر ہائی پاور کمیٹی بنا رہا ہوں ، شہباز شریف
September 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے آڈیو لیکس کے معاملے پر ہائی پاور کمیٹی بنا رہا ہوں۔

شہباز شریف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا آڈیو لیکس کا معاملہ بہت سنجیدہ ہے۔ ہائی پاور کمیٹی بنارہا ہوں جو معاملے کی تہہ تک جائے گی۔ مریم نواز نے کسی کی سفارش کی نہ رعایت مانگی۔ سابق حکومت نے ملکی معیشت تباہ، خارجہ پالیسی کا بیڑہ غرق اور دوست ملکوں کو ناراض کیا۔ دوست ملکوں نے سابق حکمرانوں کے متعلق جو الفاظ کہے وہ دہرا نہیں سکتا۔ پاکستان عالمی تنہائی سے نکل آیا ہے۔ امریکا، چین، روس کے صدور سے ملاقاتیں ہوئیں، سیلاب کا مسئلہ اجاگر کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا ڈاکٹر توقیر نے مجھ سے بات کی۔ مریم نواز کے داماد نے آدھی مشینری عمران دور میں منگوائی تھی ۔ میری آواز میں کسی نے ہیرے جواہرات کی بات سنی ۔ کیا میں نے آڈیو میں پانچ قیراط کی بات کی ؟