Friday, April 26, 2024

آڈیو لیکس جعلی ہیں تو عدالت میں چیلنج کرو، خواجہ آصف کا عمران خان کو مشورہ

آڈیو لیکس جعلی ہیں تو عدالت میں چیلنج کرو، خواجہ آصف کا عمران خان کو مشورہ
October 8, 2022 ویب ڈیسک

سیالکوٹ (92 نیوز) - وزیردفاع خواجہ آصف نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا آڈیو لیکس جعلی ہیں تو عدالت میں چیلنج کرو۔

خواجہ آصف بولے عوام کو آپکا اصلی چہرہ دکھانے کیلئے ضروری ہے کہ ہر چیز سامنے لائی جائے۔ رانا ثنااللہ نے جرات اور بہادری سے ظلم کا مقابلہ کیا۔ عمران خان بتائیں 2018 میں کئے گئے وعدوں میں سے کتنے پورے ہوئے۔ اس کی بہنوں نے فیروزوالا میں فروخت زمین کی 80،80 جسٹریں کیں۔ چودھری پرویزالہٰی نے پنجاب میں فرح گوگی کو این آر او دیا۔ ہمیں پنجاب حکومت سے گرفتاری کا کوئی خوف نہیں۔ اس کو صرف اور صرف اقتدار کا لالچ ہے اور کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا قوم کی خوش قسمتی ہے کہ عمران خان بے نقاب ہو رہا ہے۔ عمران خان کی آڈیو کا فرانزک کرانے کیلئے تیار ہیں۔ عمران خان کو ہم پر اعتبار نہیں تو انٹرنیشنل سطح پر آڈیو کا فرانزک کرا لے۔

ادھر وفاقی وزیر شیری رحمن بھی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے بولیں  آڈیو لیکس کے بعد عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے مگر وہ احتجاج کے حلف لے رہے ہیں۔