Friday, April 26, 2024

آڈیو لیک میں مریم نواز کا صحت کارڈ کو بند کرنے پر دھچکا لگا، یاسمین راشد

آڈیو لیک میں مریم نواز کا صحت کارڈ کو بند کرنے پر دھچکا لگا، یاسمین راشد
September 29, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے آڈیو لیک میں مریم نواز کا صحت کارڈ کو بند کرنے پر دھچکا لگا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تکلیف ہوئی اس بات سے کہ مریم نواز کی آڈیو لیکس میں وہ اپنے چچا کو نصیحت کر رہی تھی کہ صحت کارڈ بند کر دیں۔ یہ سن کر مجھے دھچکا لگا۔ ہر شہری کا حق ہے کہ اسکو صحت کی سہولیات مفت حاصل ہوں۔ یہ ریاست کی بھی زمہ داری ہے۔ 2015 اکتوبر میں پہلی دفعہ صحت کارڑ کے پی کے میں شروع ہوا تھا۔ اسکے بعد نواز شریف نے بھی کارڈ دینا شروع کیا تھا۔ 2019 میں ہم نے راجن پور سے صحت کارڈ کی تقسیم کا افتتاح کیا تھا۔ تیس سے پینتیس فیصد ابادی کو صحت کارڈ دے دیا تھا۔ سالانہ ایک سو تیس ارب روپے کا پریمیم ہے۔ پنجاب کے نوے فیصد لوگ مشکل سے مکمل علاج کروا پاتے ہیں۔

 یاسمین راشد نے کہا مریم نواز آپکو پتہ ہی نہیں ہے کہ حکومت لوگوں کی خدمت کے لیے آتی ہے۔ بیس ہزار تنخواہ والا اپنا علاج نہیں کروا سکتا۔ اس کارڑ کے بعد وہ علاج کروا سکتا ہے۔ ایک لاکھ تراسی ہزار خواتین ڈلیوری کروا چکی ہیں۔ نجی ہسپتالوں کو اس کارڑ میں شامل کیا ہے۔ 51 ہزار لوگوں انجیو گرافی کروا چکے ہیں۔