Sunday, May 12, 2024

آڈیو کو ایڈٹ کر کے ایسی بات نکالی جس کا ان کی ذات سے تعلق نہیں، شیخ رشید

آڈیو کو ایڈٹ کر کے ایسی بات نکالی جس کا ان کی ذات سے تعلق نہیں، شیخ رشید
July 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے آڈیو کو ایڈٹ کر کے ایسی بات نکالی جس کا ان کی ذات سے تعلق نہیں۔

شیخ رشید نے لیک آڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا جن لوگوں نے یہ جھوٹا کام کیا ہے وہ اللہ کی پکڑ میں آئیں گے۔ حکومت ان کا واٹس ایپ ریکارڈ کر رہی ہے۔ جلیل شرقپوری نیک آدمی ہیں۔ انہوں نے بات کی ہے مگر مذاق میں کی ہے۔ میرے نام سے آڈیو رانا ثنا نے جاری کی ہے۔ آڈیو کو جوڑ کر ایک شریف آدمی کی عزت اچھالی گئی۔ جلیل احمد کی عزت پر کسی قسم کا کوئی دھبہ نہیں ہے۔ حکومت کو تکلیف ہے کہ جلیل شرقپوری نے پرویز الٰہی کو کیوں استعفیٰ دیا۔

ادھر جلیل شرقپوری نے پیسے لینے کا الزام مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا میڈیا سے پتہ چلا کہ شیخ رشید پیسوں کے حوالے سے بات کر رہیں ہیں۔ میں نے تصدیق کروائی کے یہ آواز شیخ رشید کی ہے۔ خان صاحب شیخ رشید آپ کا دشمن ہے۔ شیخ رشید سے کوئی جان پہچان نہیں، جوکیا ہے کسی کے کہنے پر کیا ہے ۔ شیخ رشید سے صرف ایک ملاقات ہوئی یہ دو نمبر بندہ ہے۔ خان کا مخلص ساتھی نہیں۔