Saturday, April 20, 2024

آبی مسائل پر پاک بھارت مذاکرات آج ہوں گے

آبی مسائل پر پاک بھارت مذاکرات آج ہوں گے
March 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - آبی مسائل پر پاک بھارت مذاکرات آج ہوں گے۔

انڈس واٹر کمیشن کا سالانہ اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، ذرائع کے مطابق اجلاس تین مارچ تک جاری رہے گا، بھارت کا دس رکنی وفد پاکستان میں موجود ہے۔

بھارتی وفد کی قیادت بھارتی کمشنر برائے انڈس واٹر کمیشن پردیپ کمار سکسینا کر رہے ہیں، بھارتی وفد میں سنٹرل واٹر کمیشن، سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی، نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن اور مشیر برائے اُمور خارجہ شامل ہیں۔

بھارتی وفد میں پہلی بار تین خواتین افسروں کو بھی شامل کیا گیا ہے جو اپنے وفد کی معاونت کریں گی۔