Tuesday, April 23, 2024

آئندہ انتخابات میں کامیابی کیلئے حکومت کا نئے اقتصادی پلان پر کام شروع

آئندہ انتخابات میں کامیابی کیلئے حکومت کا نئے اقتصادی پلان پر کام شروع
August 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - آئندہ انتخابات میں کامیابی کے لیے حکومت نے نئے اقتصادی پلان پر کام شروع کر دیا۔

عوام کو ریلیف دینے کے لیئے قیمتوں کا نیا فارمولا ترتیب دیا جائے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق روپے کی قدر میں استحکام کے پیش نظر بڑے فیصلے کیئے جائینگے۔

حکومت35 ارب ڈالر کا فارن ایکسچینج بجٹ الگ سے بنائے گی۔ آئی ایم ایف اور دیگر ذرائع سے ملنے والے زر مبادلہ کا استعمال 3 بڑی مدوں میں کیا جائے گا۔ موخر شدہ قرضوں اور امپورٹ بل کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔

پٹرولیم اور ایل این جی کی امپورٹ کے لئے الگ سے فارن ایکسچینج باسکٹ تشکیل دی جائے گی۔ ملک میں پٹرولیم وگیس سٹوریج اور ریفائنری کا توسیعی منصوبہ بنایا جائے گا۔ پٹرولیم کی فی لٹر قیمت مقرر کرنے کا فارمولا بھی تبدیل ہو گا۔ پٹرولیم ذخائر اور زرمبادلہ کے لئے دوست ممالک سے تعاون طلب کیا جائے گا۔

سیاسی لحاظ سے اہم عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد تک بجلی اور پٹرولیم قیمتوں میں نمایاں ردوبدل نہیں ہوگا۔ بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیئے حکومت ٹیکس سسٹم کو بہتر کرے گی۔ چیمبرز اور بڑے بزنس گروپس سے مشاورت کی جائے گی۔