Friday, April 19, 2024

اُمید ہے تمام ادارے آئین کے مطابق کردار ادا کریں گے، خواجہ آصف

اُمید ہے تمام ادارے آئین کے مطابق کردار ادا کریں گے، خواجہ آصف
October 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اُمید ہے تمام ادارے آئین کے مطابق کردار ادا کریں گے، آئین کہتا ہے افواج نیوٹرل اور ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

جمعہ کو وزیردفاع خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کبھی انہیں نیوٹرل کہتا ہے، کبھی ان کے نیوٹرل ہونے پر شک کرتا ہے۔

مزید بولے پاک فوج کی قیادت کو قیاس آرائیوں سے مبرا ہونا چاہیے، پاکستان میں امن کا دارومدار افغانستان میں امن سے وابستہ ہے، افواج پاکستان کسی بھی دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سوشل میڈیا سیاست، ایک جنگ اور اسٹیبلشمنٹ کا کردار ادا کر رہا ہے۔ "میڈیا کی حکمت عملی نے بہت زیادہ اہمیت حاصل کر لی ہے۔ ہمارا خطہ چند دہائیوں سے دہشت گردی کے مسئلے کا سامنا کر رہا ہے۔ انتہا پسند بھی گزشتہ چند دہائیوں سے میڈیا کو استعمال کر رہے ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں تیز رفتاری سے معاشی تبدیلیاں آرہی ہیں۔