Friday, April 26, 2024

پاکستان میں بہت سی معلومات حکومتوں سے بھی چھپادی جاتی ہیں : پرویز رشید

پاکستان میں بہت سی معلومات حکومتوں سے بھی چھپادی جاتی ہیں : پرویز رشید
September 26, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویزرشید نے ایک نیا انکشاف کیا ہے کہتے ہیں پاکستان میں بہت سی معلومات حکومتوں سے بھی چھپا دی جاتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اور عوام ایک ہی کشتی کے سوار ہیں۔ تفصیلات کےمطابق  وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ معلومات کی رسائی تک بعض دفعہ خود حکومت بھی محروم رہ جاتی ہے اسلام آباد میں  تقریب سے خطاب کے دوران پرویز رشید کاکہنا تھا کہ اپنی پوری کوشش کے باوجود بھی ایک صحافی کو معلومات نہیں دلا سکا معلومات تک رسائی کے قانون کو بہتر شکل دی جائیگی۔ پرویز رشید نے خیبرپختو خواکی سے محکمہ تعلیم کی افسر عذرا آفریدی کی جانب سے انصاف کی اپیل کا نوٹس بھی لیا کہتے ہیں یہ کیس عمران خان کے لئے ٹیسٹ کیس ہے۔ تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے بھی خطاب کیا اور رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کو بھونڈا قانون قرار دیا۔