Sunday, September 8, 2024

سرحد پر کشیدگی ہےاور کچھ لوگ بھارتی مواد کی نشریات کیلئے احتجاج کررہےہیں : چیئرمین پیمرا

سرحد پر کشیدگی ہےاور کچھ لوگ بھارتی مواد کی نشریات کیلئے احتجاج کررہےہیں : چیئرمین پیمرا
November 14, 2016
    اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا ہے کہ سرحد پر کشیدگی چل رہی ہے یہاں لوگ بھارتی مواد کی نشریات کےلئے احتجاج کر رہے ہیں ایسا سراسر غلط ہے23 نومبر کو3 کمپنیوں کو ڈی ٹی ایچ لائسنس جاری کریں گےکہتے ہیں کیبل آپریٹرز بھائی ہیں آئیں بیٹھ کر بات کریں۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ابصار عالم کاکہنا تھا کہ جب تک بھارت پاکستان کی نشریات نہیں کھولتا ہم بھارت کی نشریات کھولنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔  بھارتی ڈی ٹی ایچ کے حامیوں کے پیچھے چند لوگ ملوث ہیں حکومت سے درخواست ہے کہ بھارتی مواد پر پابندی کے مخالفوں کی تحقیقات کرے کہتے ہیں کیبل آپریٹرز کے جائز مطالبات ضرور پورے کئے جائیں گے۔ ابصار عالم نے کہا کہ کامیابی کے ساتھ بھارتی ڈی ٹی ایچ کو بند کیا گیا پاکستان نے اپنا ڈی ٹی ایچ لانے کے لیے کافی کام کیا ۔11کمپنیو ں کو بولی میں شامل کیا23نومبر سے بولی کا عمل شروع ہوگا۔ چیئرمین پیمرا کا یہ بھی کہنا تھا کہ سرحد کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارتی مواد نشر کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کی ذاتیات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے اگر کسی امیر کے گھر میں داخل ہوئے تو غریب کے گھر میں بھی داخل ہونگے۔