Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دہشتگرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین اہم دہشتگرد گرفتار

دہشتگرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین اہم دہشتگرد گرفتار
October 6, 2020

کوہاٹ ( 92 نیوز) ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات کے ذریعے بدامنی پھیلانے کی خوفناک سازش ناکام بنادی گئی ، دہشتگرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین اہم دہشت  گردگرفتار کرلئے گئے۔ گرفتار دہشت گردوں نے تین افراد کو قتل کرکے فرقہ واریت پھیلانے کا اعتراف کرلیا۔

ڈی آئی جی کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ نے میڈیا کو بتایا کہ انٹیلی جنس اداروں کی مدد سے ایک تنظیم کے تین اہم دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا گیا۔ موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزموں نے ایک فرقہ کے تین افراد کو قتل کرکے فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کا اعتراف کرلیا۔

گرفتار تین ملزموں میں سے ایک کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ میں ڈکیتی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج ہے۔ ڈی آئی جی کوہاٹ کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزموں کا کسی مذہبی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں۔