Thursday, March 28, 2024

ابن انشاء کی 41 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

ابن انشاء کی 41 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
January 11, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) دنیائے ادب کے بڑے نام ابن انشاء کی 41 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

ابن انشاء 1927 کو بھارتی صوبہ پنجاب میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام شیر محمد خان تھا۔ یوں تو ابن انشاء کی پہچان مزاح نگار اور سفر نامہ نگار کی حیثیت سے ہے لیکن وہ ایک منفرد شاعر بھی تھے۔

زمانہ طالب علمی میں روزنامہ ’’ انجام سے باتیں انشا جی کی ‘‘ کے عنوان سے کالم نگاری کا آغاز کیا۔ 1955ء میں پہلا مجموع کلام چاند نگر شائع ہوا۔

’’ انشا جی اٹھو اب کوچ کرو ‘‘ اس غزل نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ غزل ان کی تحریروں میں چلتے ہو تو چین تک چلیے، آوارہ گرد کی ڈائری اور دنیا گول ہے، قابل ذکر ہیں۔

اردو ادب کا یہ ستارہ 11 جنوری 1978ء کو اس دار فانی سے کوچ کر گیا تاہم اپنی تحریروں کی بدولت وہ آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔