Friday, April 26, 2024

9برس سے زیر تعمیر نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی تعمیر 97 فیصد مکمل

9برس سے زیر تعمیر نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی تعمیر 97 فیصد مکمل
January 6, 2018

9 مظفر آباد (92 نیوز) برس سے زیر تعمیر نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی تعمیر 97 فی صد مکمل ہو گئی۔ منصوبے کے ڈیم اور سرنگوں میں پانی بھرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔
نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی تعمیر نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ منصوبے کی سرنگیں ،پاور ہاوس، سیوئچ یارڈ اور ٹرانسمیشن لائنز کی تعمیر مکمل کر کے سرنگوں میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے۔
اسٹیٹ آف دی آرٹ یہ پن بجلی منصوبہ اب بجلی کی پیداوار کے لیے تیار ہے۔
نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بریگیڈیئر (ر) محمد زریں نے کہا کہ نیلم جہلم ہایئڈرو پراجیکٹ کی تعمیر سے سسٹم میں سالانہ 4 ارب 80 کروڑ یونٹ سستی بجلی سسٹم میں شامل ہو گی جس سے ملک کو سالانہ 55 ارب روپے کا فائدہ ہو گا۔
969میگاواٹ صلاحیت کا نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 2008 میں 84ارب روپے لگایا گیا تھا لیکن اب یہ شاہکار بڑی تبدیلیوں کی وجہ سے 5 سو ارب روپے میں مکمل ہو رہا ہے۔
خدا خدا کر کے نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی تعمیر مکمل ہو ہی گئی۔ حکومت کا دعوہ ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے سستی بجلی سسٹم میں شامل ہو گی جس سے بجلی کے بحران کے خاتمے میں مدد ملے گی۔