Thursday, April 25, 2024

99 صنعتوں پر اضافی 4 فیصد ٹیکس لگانے کا شیڈول فائنل کرلیا گیا

99 صنعتوں پر اضافی 4 فیصد ٹیکس لگانے کا شیڈول فائنل کرلیا گیا
June 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - عوام کیلئے ایک اور سپر ٹیکس بم تیاری کرلی گئی، 10 فیصد سپرٹیکس ہی نہیں 4 فیصد مزید ٹیکس بھی عائد ہوگا۔

ایف بی آر کی جانب سے مخصوص صنعتوں پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع ایف بی آر کے مطابق 99 صنعتوں پر اضافی 4 فیصد سپرٹیکس لگانے کا شیڈول فائنل کرلیا گیا ہے۔ 4 فیصد اضافی ٹیکس کوکنگ آئل، ویجیٹیبل گھی، فلور ملز پر بھی عائد ہوگا۔

مشروبات اور جوسسز کی صنعتیں بھی اضافی 4 فیصد ٹیکس سے نہیں بچیں گی، مٹی کا تیل، پٹرول، جیٹ فیول، آئرن کوک پر بھی اضافی ٹیکس عائد ہوگا۔ ہائی سپیڈ ڈیزل، ڈیزل آئل، فرنس آئل بھی اضافی ٹیکس فہرست میں شامل ہیں۔ موٹر سائیکل، ٹریکٹرز، لائٹ کیریج وہیکل، ٹرکس، بسیں بھی شامل لپیٹ میں آئیں گی۔