Friday, April 26, 2024

‏96 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا گرفتار

‏96 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا گرفتار
November 20, 2019
کراچی ( 92 نیوز) 96 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر پکڑا گیا ، ایسٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے  ایم کیو ایم لندن کے کارندے یوسف عرف ٹھیلے والا  کو پکڑ لیا، پولیس کے مطابق سفاک  ملزم کا گینگ 3درجن سے زائد قاتلوں  پر مشتمل تھا۔ ملزم نے مخبری کے شبہے میں ایک درجن افراد کو قتل کیا ،ملزم  نے  نائن زیرو میں فاروق ستار سے ملاقات کا دعویٰ بھی کیا ہے ، فاروق ستار نے  الزام کو  سازش قرار دے  کر ملاقات کی تردید کی ہے۔ کراچی میں ایسٹ پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ، 96 افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والی ایم کیوایم لندن کیٹارگٹ کلنگ ٹیم کا کارندہ یوسف عرف ٹھیلے والا شکنجے میں لے لیا ، ملزم کا گینگ 3 درجن سے زائد قاتلوں پر مشتمل تھا ۔ ملزمان کی ٹیم فورسز کے جوانوں اور سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہی  جبکہ مخبری کے شبہے میں ایک درجن افراد کو بھی قتل کیا ۔ ملزم نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار سے نائن زیرو پر ملاقات ہوئی  ، ڈاکٹر فاروق ستار نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عامرخان اور دیگر رہنماء نائن زیرو کی ذمہ داریاں سنبھالتے تھے ۔ ملزم 1996 میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد 1997 میں ضمانت پر باہر آگیا تھا ۔