Thursday, December 1, 2022

‏96 افراد کے قاتل یوسف کے وزیر اعلیٰ سندھ پر سنگین الزامات

‏96 افراد  کے قاتل یوسف کے وزیر اعلیٰ سندھ پر سنگین الزامات
کراچی ( 92 نیوز) 96 افراد کے مبینہ قاتل یوسف عرف ٹھیلے والا  نے  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر سنگین الزامات عائد کر دیے ، دوران حراست ملاقات کا بھی دعویٰ کردیا۔ 96 افراد  کے قاتل یوسف ٹھیلے والا نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ  دوران حراست وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مجھے ملنے کے لئے اور کہا کہ  یوسف آپ کو پتہ ہے میں آپ سے کیوں ملنے آیا ہوں؟میں نے کہا نہیں جانتا آپ مجھ سے کیوں ملنے آئے ہیں ، مراد علی شاہ   نے مجھے کہا تم دنیا کی نظروں میں مرچکے مگر آپ زندہ ہو،تمہارے گھر والے نہیں جانتے کہ تم زندہ ہو۔ یوسف ٹھیلے والا نے کہا کہ میں نے جواب میں کہا کہ میں زندہ ہوں ، سانسیں لے رہا ہوں جس پر مراد علی شاہ نے کہا کہ تم اپنے آپ میں سانسیں لے رہے ہو ، تمہارے بیوی بچے نہیں جانتے کہ تم زندہ ہو  مگر  ہم آج تمہیں زندہ کر دیں گے ۔