Thursday, March 28, 2024

94 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

94 ادویات کی  قیمتوں میں اضافہ،  نوٹیفکیشن جاری
October 28, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کابینہ کی منظوری کے بعد جان بچانے والی 94ادویات  کی اضافہ شدہ نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔ گزشتہ ماہ جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا  ان میں ہائی بلڈ پریشر، کینسر، امراض قلب کی ادویات و اینٹی ریبیز ویکسین شامل ہیں۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ڈریپ نے جان بچانے والی 94ادویات  کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جس کے مطابق، ہائی بلڈ پریشر، کینسر، امراض قلب کی ادویات و اینٹی ریبیز ویکسین کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ایم آر پی کے حصول کے لیے دو شرائط ہوں گی۔ ان ادویات کی اضافہ شدہ قیمت 31 جون 2021ء تک منجمد رہیں گے۔ ڈرگ لیبلنگ و پیکنگ رولز 1986ء کے تحت پیکٹ کے لیبل پر ایم آر پی پرنٹ کرے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریبیز ویکسین کی قیمت 1641 روپے، برنال کریم 30 گرام کی قیمت 35 روپے، ایپی وال 500 ملی گرام کی 100 گولیوں کی قیمت 1075 روہے، بروفین سسپنشن کی قیمت 75 روپے، ایرینیک ٹیبلٹ کی 100 گولیوں کی قیمت 382 روپے، ایرینک فورٹ ٹیبلٹ کی 100 گولیوں کی قیمت 740 روپے، ریواٹرل ٹیبلٹ 2 ملی گرام کی قیمت 282 روپے، نیوروبن ٹیبلٹ کی 100 گولیوں کی قیمت 977 روہے، گلوکو فیچ 750 ملی گرام کی 30 گولیوں کی قیمت 267 روپے، ویرلرکس ویکسین کی قیمت 2904 مقرر کردی ہے۔