Thursday, April 25, 2024

92نیوز کی کراچی اورسندھ کےمتاثرہ عوام کیلئےخصوصی امدادی مہم

92نیوز کی کراچی اورسندھ کےمتاثرہ عوام کیلئےخصوصی امدادی مہم
September 2, 2020

کراچی (92نیوز) کراچی سمیت سندھ کے بیس اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا جن پر ٹوٹی آفت 92نیوز بنے گا ان کی آواز ، آفت زدہ عوام کیلئے خصوصی مہم  ،وڈیو پیغام کے ذریعے اپنی اور اپنے علاقے کی مشکل بتائیں، 92نیوز آپ کا مسئلہ حکومت تک پہنچائے گا ،مخیر حضرات مشکل کی گھڑی میں متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں۔

بارشوں نے کراچی کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا  ، سڑکیں   نہریں بنیں،کئی علاقے جھیلوں کا منظر پیش کرنے لگے ، بجلی ، پانی اور موبائل سروس بھی کئی کئی روز تک غائب  ہو رہی ہے ۔

انہی مسائل  کو دیکھ کر مراد علی شاہ نے کراچی کوآفت زدہ قرار دے دیا ، نہ صرف کراچی بلکہ سندھ بھر کے  بیس اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا ۔

ان جیسے وہ تمام لوگ جن پر  قیامتیں ٹوٹیں  جن کے  لیے پانی بنا آفت ، 92نیوز بنا  ان سب کی آواز  ،کراچی اور سندھ کے متاثرہ عوام کے لیے عوام کے لیے  خصوصی امدادی  مہم  ،اپنی اور اپنے علاقے کی مشکل  کی ویڈیو بنائیں  اور 92 نیوز کے ساتھ  ، اسکرین پر دئیے ہوئے نمبرز پر شیئرکریں ۔

92نیوز  آپکا مسئلہ حکومت تک پہنچائے گا اور یوں مسائل   ،حل کی منزل حاصل کرتے جائیں گے اور عوام  کے چہرے کھلتے جائیں گے ۔

شہری اپنے رکارڈ کیے ہوئے  پیغامات میں پانی کی نکاسی ، بجلی کی عدم فراہمی ،صنعتی ، زرعی  اور ،گھریلو نقصانات کی تفصیلات  د ےسکتے ہیں ۔

92نیوز کی اس آگاہی مہم کو سیاسی اور سماجی حلقوں کی طرف سے بھی ایک احسن قدم قرار دیا گیا ہے ۔

مخیر حضرات اور صاحب استطاعت بھی  مشکل کی اس گھڑی میں  متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں ،تاکہ پانی  کی  وجہ سے   لوٹے پٹے عوام  کی زندگیاں  دوبارہ   معمول پر آ سکیں ۔