Friday, May 17, 2024

92نیوز کی چوتھی سالگرہ پر مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد

92نیوز کی چوتھی سالگرہ پر مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد
February 6, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) 92 نیوز کی چوتھی سالگرہ پر مختلف شہرں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں معزز مہمانوں کیساتھ ساتھ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ 92نیوز 92 نیوز کی بے باک صحافت اور اعتماد کے چار سال مکمل ہونے پر مختلف شہروں میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ، اوکاڑہ میں تحریک انصاف کے ایم پی اے سید صمصام علی شاہ بخاری اور سیکرٹری انفارمیشن پنجاب نے تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔ 92نیوز میرپور آزاد کشمیر میں وزیر کھیل چودھری محمد سعید ، چیئرمین کشمیر کونسل یورپی یونین برسلز علی رضا سید نے  تقریب میں  شرکت کی 92نیوز جب کہ ملکہ کوہسار مری میں پی سی بھوربن  کے جی ایم نے کیک کاٹا، ان کا کہنا تھا کہ 92 نیوز نے کم عرصہ میں عوام میں بڑا مقام حاصل کیا۔ 92 نیوز کشمور میں 92 نیوز کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر 14 پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا جب کہ خیرپور میں پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی انفارمیشن سیکرٹری نفیسہ شاہ نے کیک کاٹا۔ 92 نیوز منڈی بہاؤ الدین  اور نارووال میں 92 نیوز کی چوتھی سالگرہ دھوم دھام  سے منائی گئی ، پتوکی میں صوبائی وزیر کمیونیکشن اینڈ ورکس سردار محمد آصف نکئی اور ایم این اے سردار محمد طالب نکئی نے کیک کاٹا۔ 92 نیوز ڈیرہ غازی خان میں مشیر صحت پنجاب حنیف پتافی ، بہاولپور میں آر پی او  اور ہالی لیجنڈ سمیع اللہ خان نے  تقریب میں شرکت کی ۔ 92 نیوز شجاع آباد میں سرائیکی خطے کے نامور شاعر شاکر شجاع آبادی نے کیک کاٹا، ساہیوال میں ایم این اے  پیر عمران احمد شاہ ، وہاڑی میں ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ نے کیک کاٹا۔ 92 نیوز بھکر،راجن پور،پنڈی بھٹیاں،عارفوالا،رینالہ خور،علی پور چٹھہ ، بصیرپور   ،نصیر آباد،راجن پورسمیت دیگر شہروں میں بھی سالگرہ کے کیک کاٹے گئے۔ 92 نیوز